وارد ٹیلی کام ملک میں کھیلوں کو فروغ دے رہا ہے۔عامر امزن

وارد ٹیلی کام ملک میں کھیلوں کو فروغ دے رہا ہے۔عامر امزن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مقبول برانڈگلو نے ہمیشہ کی طرح کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کےلئے اس مرتبہ بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ایور ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا اس ایونٹ میں مجموعی طور پر گیارہ میچز مختلف یونیورسٹیوں اور کلبز کی ٹیموں کے درمیان آپس میں کھیلے گئے جبکہ اس ایونٹ کا فائنل میچ کنیئرڈ کالج اور لاہور کالج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس کی ٹرافی دونوں ٹیموں کو دی گئی اس ایونٹ میں جن ٹیموں نے حصہ لیا ان میں کنیئرڈ کالج، لاہور کالج یونیورسٹی ویمن کرکٹ کلب ، فاطمہ جناح ویمن کرکٹ کلب، سیف سیگا ویمن کرکٹ کلب ، اور اللہ جانتا ہے ویمن کرکٹ ٹیم شامل ہے اس ایونٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی کے فرائض ہیڈ آف سیلز وارد ٹیلی کام عامر امان خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم کھیلوں کو فروغ نہیں دیں گے اس وقت تک ہم تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کرسکتے ہیں اس لئے ہم کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ہم نے کالج اینڈو منٹ فنڈ بھی قائم کیا ہے جو کھیلوں کے فروغ کے لئے مختص کی گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کالج مینجمنٹ کو پیسے بھی پیش کئے جبکہ ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس کی کھلاڑیوں میں بھی عامر امان خان نے کیش انعامات تقسیم کئے جبکہ انہوں نے کہا کہ وارد کھلاڑیوں کو کھیلنے کی جگہ ، کٹز ، کرکٹ گیند اور ٹرافیاں بھی مہیا کرے گا یاد رہے کہ وارڈ ٹیلی کام پاکستان میں 5 مئی 2005 میں لانچ ہوا تھا اور اس وقت وہ پاکستان کا سب سے مقبول ترین نیٹ ورک بن چکا ہے ۔