ساﺅتھ ایشین چیمپئن شپ، نیٹ بال حکام خصوصی فنڈز کے منتظر

ساﺅتھ ایشین چیمپئن شپ، نیٹ بال حکام خصوصی فنڈز کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( آن لائن) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اگلے ماہ اسلام آ باد میں کھیلی جانے والی ساﺅتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے بھارت اور سری لنکا نے اپنی ٹیموں کے نام بجھو ا د ئیے ہیں، اس ایونٹ کے لئے تاحال خصوصی گرانٹ جاری نہیں کی گئی جس سے منتظمین سخت پر یشانی کا شکار ہیں، ایونٹ میں شرکت کرنے والی غیر ملکی ٹیموں کی رہائش ،جمنازیم اورٹرانسپورٹ کی بکنگ ہوچکی ہیں جبکہ ٹیموں ٹریک سوٹ، میڈلزکے آرڈز بھی دیئے جاچکے ہیں تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ابتک کوئی اسپیشل گرانٹ فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نے مدثر آرائیں نے بتایا ہے کہ چیمپین شپ میں حریف بھارت ،سری لنکا، نیپال اور مالدیپ کی ٹیمیں حصہ لینگی جس کے لئے قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر ہیں۔