فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی سفر مکمل کرکے برازیل پہنچ گئی

فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی سفر مکمل کرکے برازیل پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساو¿ پالو ( نیٹ نیوز)فیفا ٹرافی برازیل میں پانچ ہفتے کا سفر مکمل کرنے کے بعد ساو¿ پالو پہنچ گئی ۔ میزبان ملک کے ستائیس شہروں کے دورے سے قبل اس تاریخی ٹرافی کو دنیا کے اٹھاسی ممالک میں لے جایا گیا۔ عالمی کپ دو ہزار چودہ کی ٹرافی تیرہ جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں ورلڈ چیمپئین ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔بارہ ستمبر دو ہزار تیرہ کو ورلڈ کپ ٹرافی نے ریو ڈی جنیرو سے تاریخی سفر کا آغاز کیا۔ نو مہینے کے طویل سفر میں اٹھاسی ممالک کے دس لاکھ سے زائد افراد نے اس کا دیدار کیا۔ ایک لاکھ اننچاس ہزار پانچ سو چہتراعشاریہ سات آٹھ کلو میٹر فاصلے کے دوران یہ ستائیس ممالک کے دارالحکومت بھی گئی۔ میگا ایونٹ کی تشہیر کے بعد اٹھارہ قیراط سونے کی ٹرافی بائیس اپریل کو واپس ریو ڈی جنیرو پہنچی۔ پھر گذشتہ پانچ ہفتوں میں اسے برازیل کے ستائیس شہروں میں لے جایا گیا۔ ورلڈ کپ کی موجودہ ٹرافی انیس سو چوہتر سے متعارف کروائی گئی۔