نمک سے بنا ہوا ہوٹل

نمک سے بنا ہوا ہوٹل
نمک سے بنا ہوا ہوٹل
کیپشن: Salt hotel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پرنسٹن (نیوز ڈیسک) ہوٹل تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ایسا منفرد ہوٹل کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو کہ سارے کا سارا ہی نمک سے بنا ہوا ہے یہاں تک کہ اس کے باتھ روم اور فرنیچر تک نمک کے بنے ہوئے ہیں۔ بولیو میں واقع اس پلسیوڈی سال کو نمک کے 10 لاکھ بلاکوں سے بنایا گیا ہے۔ اس میں 30 کمرے، ڈائننگ روم، بار اور دیگر ضرورت کی تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں اور یہاں دستیاب کھانے بھی نمکین چکن خاص طور پر نمایاں ہے۔ آپ یہاں قیام کرسکتے ہیں، مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور سٹیم باتھ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں، بس یہ خیال رکھیں کہ یہاں کسی بھی چیز کو چاٹنا منع ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -