رانی مکھر جی کی فلم ”مردانی“ کی عکس بندی شروع

رانی مکھر جی کی فلم ”مردانی“ کی عکس بندی شروع
رانی مکھر جی کی فلم ”مردانی“ کی عکس بندی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی ادھوری چھوڑی ہوئی فلم ”مردانی” کے آخری حصے کی عکس بندی کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔اداکارہ رانی مکھرجی حال ہی میں ادیتیہ چوپڑا سے شادی کے بندھن سے منسلک ہوئی ہیں۔ انہوں نے شادی کی وجہ سے اپنی فلم ”مردانی” کی عکس بندی ادھوری چھوڑ دی تھی- تاہم آخری حصے کو مکمل کرنے کے لئے وہ سیٹ پر واپس آگئی ہیں، جس کی عکس بندی شروع کردی گئی ہے۔ یش راج فلمز میں اداکارہ نئے انداز میں دکھائی دیں گی ۔ فلم کی ہدایات پرادیپ سرکار نے دی ہیں۔

مزید :

کلچر -