مذاق مہنگا پڑا

مذاق مہنگا پڑا
مذاق مہنگا پڑا
کیپشن: Danger Player

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (نیوز ڈیسک) کھیل تماشے اور مزے مزے کے اشتعال زندگی کی رنگینی میں اضافہ کرتے ہیں لیکن کچھ کھیل تماشے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ تائیوان کا ایک منچلا شغل میں ہی فوجی وردی پہن کر اور نقلی بندوق تھام کر ایک ریلوے سب وے سٹیشن میں چہل قدمی سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے اصلی دہشت گرد سمجھ کر نرغے میں لے لیا۔29سالہ منگ شاﺅ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک گیم کھیل رہا تھا اور گھر سے جلدی نکلنے کی کوشش میں اپنی جعلی وردی اور جعلی بندوق سمیت ہی باہر نکل کھڑا ہوا، جس ریلوے سٹیشن پر پولیس نے اسے گھیرا اسی جگہ پر تقریباً ایک ہفتہ قبل ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے تین لوگوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکار انتہائی الرٹ تھے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اگر منگ ہلکی سی بھی غلطی کرتا تو اسے گولیوں سے اڑا دیا جاتا۔ تاہم خوش قسمتی سے اس نے فوراً ہاتھ اٹھا دئیے اور پولیس نے اس کی تلاشی لینے اور اپنی تسلی کرلینے کے بعد آئندہ ایسی بے وقوفی سے باز رہنے کا کہہ کر اسے جانے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -