چین میں 70سالہ مرد کی 113سالہ بڑھیاسے شادی

چین میں 70سالہ مرد کی 113سالہ بڑھیاسے شادی
چین میں 70سالہ مرد کی 113سالہ بڑھیاسے شادی
کیپشن: 113 years dulhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی (بیورورپورٹ ) چین میں 113سالہ بڑھیا نے 70سالہ مرد ساتھی سے شادی کر لی۔ ایمتی احمتی نامی دولہے نے 6 ماہ قبل بھی ازے تیحان سواتی دلہن کو شادی کے لئے پرپوز کیا تھا، لیکن اس وقت دلہن نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ اب بہت زیادہ بوڑھی ہو چکی ہے۔ اس ضمن میں احمتی کا کہنا ہے کہ وہ عمر کے بارے میں بالکل بھی فکر مند نہیں، مجھے اس کی پرواہ بھی نہیں کہ سواتی مجھے سے کئی سال بڑی ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں، وہ کھانے کے دوران جب اپنے حصے کا گوشت بھی مجھے دیتی ہے تو میں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ میرا کتنا خیال کرتی ہے۔