چینیوں کی امریکہ پر یلغار

چینیوں کی امریکہ پر یلغار
چینیوں کی امریکہ پر یلغار
کیپشن: China USA

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلی فورنیا (بیورورپورٹ ) چینی باشندوں پر مشتمل سیاحوں کا تاریخی گروپ امریکہ پہنچ گیا۔ 86 طیاروں پر مشتمل بیڑے میں سوار 7ہزار چینی سیاح کیلی فورنیا  پہنچے ہیں، اس گروپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ چین سے امریکہ سفر کرنے والے سیاحوں کا یہ سب سے بڑا گروپ ہے۔ سیاحوں نے لاس اینجلس کے 26 ہاسٹلز میں رہائش اختیار کر رکھی ہے اور 160بسیں سیاحوں کو مختلف مقامات کی سیر کروانے کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ گروپ میں شامل فی سیاح ایک دن میںاوسطاً 25 سو امریکی ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی ویزا نہ ملنے کے باعث گروپ کے 4 سو ممبر چین میں ہی رہ گئے ہیں، تاہم امریکہ پہنچ جانے والے سیاحوں کا مقامی شہریوں نے بھرپور استقبال کیا اور ان کے لئے ”سرخ قالین“بھی بچھائے گئے۔