واسا افسر کی رہائشگاہ کو نہیں گرایا،لیگی رہنما

واسا افسر کی رہائشگاہ کو نہیں گرایا،لیگی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انتظامیہ نے لارنس روڈ نالہ کے ساتھ موجود ناجائز تعمیرات کو گراتے ہوئے صرف غریب افراد کے گھروں اور دکانوں کو مسمار کیا ہے جبکہ صاحب حیثیت افراد کی ناجائز تعمیرات کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 78 میں مسلم لیگ (ن)کے صدر رمیز گجر نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واسا کے اہم افسر کی رہائشگاہ بھی ناجائز تعمیرات میں آتی ہے مگر اس کو نظر انداز کر دیا گیااس کے علاوہ ان تعمیرات کو گرانے کے حوالے سے مکینوں کو کسی قسم کا کوئی لیگل نوٹس نہیں دیاگیا اور صرف زبانی طور پر انتظامیہ کے ملازمین نے آکر اس حوالے سے بتایا ہے۔