دوران آپریشن کرین کا غیر ضروری استعمال،گھروں کے بجلی کنکشن منقطع

دوران آپریشن کرین کا غیر ضروری استعمال،گھروں کے بجلی کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لارنس روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن میںکرین کے غیر ضروری استعمال کی وجہ سے علاقہ کے بیشتر گھروں کے بجلی کے کنکشن منقطع ہو گئے جس کی وجہ سے رہائشی دہری مشکل کا شکار ہو گئے کچا لارنس روڈ کے رہائشیوں جمشید خلجی نے کہا کہ تعمیرات کو گرانے میں کرین کے استعمال سے گھروں کی پوری دیواریں ہیتوڑ دی گئی ہیں اور شہریوں کی ذاتی املاق کو بھی شدید نقصانپہنچایا گیا واحد علی نے کہا کہ تعمیرات کو گرانے کے حوالے سے جا نشانات لگائے گئے تھے ان سے زیادہ نقصان تعمیرات کو پہنچایا گیا ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے محمد وحید نے کہا کہ انتظامیہ نے با اثر افراد کی تعمیرات کو چھوڑ دیا ہے جبکہ متوسط طبقے کے شہریوں کے گھروں کو گرا دیا ہے اس حوالے سے تحقیقات ہونی ضروری ہیںرہائشی عبد المقیت نے کہا کہ گھروں کو گرانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی تاروں کو بھی توڑ دیا گیا اب یہ تاریں سڑک پر لٹک رہی ہیں جو کہ کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہیںاس کے علاوہ کئی گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے رہائشی شہباز احمد اور سراج دین نے کہا کہ ہمارے گھروں کو یہکہہ کر گرایا گیا ہے کہ ان کی وجہ سے نالہ کی صفائی صحیح نہیں ہوتی جبکہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں رہائشی محمد بشیراور مشتاق احمد نے کہا کہ خواجہ احسان نی کچھ روز قبل آ کر یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ یہاں کوئی تعمیرات کو نہیں گرایا جائے گا مگر اس کے باوجود یہاں یہ ایکشن ہو گیا ہے۔