تمباکو نوشی صحت مند معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے،بشیر مہدی

تمباکو نوشی صحت مند معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے،بشیر مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی صحت مند معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے تمباکو نوشی سے دل امراض میں اضافہ تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے رجحان کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی اس سلسلہ میں اپنے وسائل بروئے کار لائے تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔