ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے،ارشد رفیق

ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے،ارشد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو ارشدرفیق نے کہا ہے کہ محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی اوّلین ترجیح ہے اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھا جائے گا وہ گزشتہ روز لیسکو ہیڈکوارٹرز میں رواں ماہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے ریٹائرملازمین کوباوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے پرپنشن پیپرزاورچیکس دئیے انہوں نے ملازمین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے لیسکو چیف نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں ریٹائر ہونے والے ملازمین میں محمد یاسین زاہد اسسٹنٹ مینجر کسٹمر سروسز ، سید شادان حسین زیدی اکاؤنٹس آفیسر ، ( محمد لطیف ، محمد امین ، میاں ارشاد احمد ، محمد انور لائن مین1-) ، ( نسیم یوسف ،سیدثقلین علی شاہ،میاں محمددلبرکمرشل اسسٹنٹ) ، مشتاق احمداکاؤنٹس اسسٹنٹ، غلام نبی ڈیٹاانٹری سپروائزر ،( محمداسلم،محمدیونس لائن مین2-) ، محمدحنیف میٹر سپروائزر1- ، محمد شعیب فٹر ڈرائیور ، محمد امتیاز چوکیدار ، ( محمدممتاز،عاشق مسیح لاری ڈرائیور) ، محمدحنیف اسسٹنٹ لائن مین ، رائے مشتاق احمدکمرشل سپرنٹنڈنٹ ،محمدیعقوب ہیڈمالی،(عبدالغفور،محمداصغرعلی،محمدریاض سیکورٹی گارڈ)،مجیداحمداسسٹنٹ فورمین،انورحسین دفتری ، عطاء الحق میٹرسپروائرز2-،غلام رسول لائن سپرنٹنڈنٹ2- شامل ہیں۔