ٹیکس چوروں کو معافنہیں کیا جائے گا،رانا بابر حسین

ٹیکس چوروں کو معافنہیں کیا جائے گا،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔تمام وسائل قوم کی امانت ہیں اورپنجاب حکومت قومی وسائل کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کررہی ہے وسائل میں اضافے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ٹیکس وصولی کے نظام کو سہل بنا کر وسائل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس چوری روکنے کے لئے سخت اقدامات کرناہوں گے پنجاب میں ٹیکس نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں ٹیکس وصولی کے نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لارہے ہیں پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر کر کے حاصل ہونے والے اضافی وسائل بھی عوام کی فلاح پر ہی صرف کریں گے ٹیکس وصولی کے محکموں کے اہلکاروں کو جدید تربیت سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔