چودھری عامر صدیق مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے نائب صدر نامزد

چودھری عامر صدیق مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے نائب صدر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر ) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ایک تقریب ہوئی ،جس میں رکن قومی اسمبلی چیئر مین پبلک افیئر کمیٹی میاں حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن )ٹریڈر ونگ لاہور کے عہدیداران کو نامزدگی کے نوٹیفیکیشن تقسیم کئے،اس موقعہ پر رکن قومی اسمبلی ملک پرویز،مسلم لیگ (ن) ٹریڈنگ ونگ پنجاب کے وائس چیئر مین انجم محمود بٹ،مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید،اظہر شاہ،شیخ محمد یوسف ،لالہ یونس خان،چوہدری بشیر کمبوہ ودیگر شریک تھے،میاں حمزہ شہباز شریف نے لوہا مارکیت مصری شاہ کے صدر عامر صدیق چوہدری کومسلم لیگ( ن) کےلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر مسلم لیگ (ن) ٹریڈنگ ونگ لاہور کا نائب صدر نامزد کرتے ہوئے انہیں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
اس موقع پر چوہدری عامر صدیق نے نائب صدر کا نوٹیفکیشن دینے پر میاں حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا اور کہا کہ میں ہمیشہ پارٹی فیصلوں کا پابند رہوں گا،لوہا مارکیٹ مصری شاہ لاہور کے نو منتخب صدر چوہدری عامر صدیق کی کامیا بی کی خوشی میں ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی،یک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ،جس نے چوہدری عامر صدیق کے دفتر پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی،۔اس موقع پر محمد عاصم شفیع،اعظم خان،صدیاں بٹ،چوہدری شبیر علی،فیاض حسین،حاجی جمیل،سجاد گاڈی سمیت مارکیٹ کے معززین مرکزی و صوبائی عہدیدارون کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی،ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل انعام الحق بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،چوہدری عامر صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مارکیٹ کے وسیع تر مفاد میں اکٹھے ہو کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تاجروں کے اتحاد یکجہتی سے علاقہ میں امن و خوشحالی آئےگی،