حکمرانوں کی عیش و عشرت کاخمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،اشرف بھٹی

حکمرانوں کی عیش و عشرت کاخمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عیش وعشرت کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہا ہے لگتا ہے ہم کسی مغل بادشاہ کے دور میں رہ رہے ہیں اورعام آدمی بنیادی حقوق اورشہری ضروریات سے محروم ہے وفاق سے پنجاب تک ایک طرف سیاسی رشوت کابازارگرم ہے جبکہ دوسری طرف ناداراورمفلس لوگ بھوک سے مررہے ہیں ۔ حکمران نوجوانوں کوورغلانے کیلئے ہرسال لیپ ٹاپ توتقسیم کرتے ہیں مگر ان کے پاس کسی بھوکے کودینے کیلئے روٹی کے چندنوالے بھی نہیں ہیںوہ ڈی ایچ اے میں ایک ظہرانے سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کومقبوضہ کشمیر کی حریت پسندقیادت کی بجائے بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات سے نہ ملنے کازیادہ افسوس اورملال ہے وہ مظلوم کشمیریوں پرظلم وتشدد کاتذکرہ اوران واقعات کی مذمت جبکہ پانی کی بندش پراحتجاج کرنے کی بجائے ہیمامالنی کی اداکاری کے گن گاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپروزیراعظم میاں نوازشریف کاحالیہ دورہ بھارت مایوس کن رہاوہ قوم کی توقعات پرپورااترنے کی صلاحیت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ ماہ جون میں آنیوالے وفاقی اورپنجاب حکومت کے بجٹ سے مہنگائی کاایک نیاسیلاب آ ئے گااورغریبوں کی زندگی مزید ابترہوجائے گی سرمایہ دارحکمران مزدور اور محنت کش طبقات کواذیت دے کرخوش ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعجب ہے حکمرانوں کومظلوم عوام کی آہوں اوربددعاﺅں سے ڈر نہیں لگتاکمرتوڑمہنگائی اورمجرمانہ سرگرمیوں کے اعدادوشمار نے پنجاب حکومت کی گڈگورننس کابھانڈا پھوڑدیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت استحصالی نظام بدلے ورنہ معاشرے کے پسے ہوئے لوگ اپنے مقدر اورحکومت کی تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔