عمران خان پشاور میں میٹرو بس چلائیں ،راشدہ یعقوب

عمران خان پشاور میں میٹرو بس چلائیں ،راشدہ یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان پشاورمیں میٹروبس چلائیں انہیں کس نے روکا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو غریب کے لئے سستی سواری پسند نہیں،عمران خان ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں۔اور اگر غریب میٹرو بس میں سفر کرے تو عمران خان کواعتراض ہوتا ہے ،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں ان کے جلسے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے عوام کو جدیداور معیاری سفری سہولتیں فراہم کرے گی ،ہم عوام کی طاقت سے اقتدار میںآئے ہیں اورعوام کے مسائل حل کرنا اورانہیں سہولتیں فراہم کرناہماری ذمہ دار ہے ،عمران خان عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ،خیبر پختون خان میں ان کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے