امام اعظم ابو حنیفہؒ تاریخ اسلامی کا مینارہ نور ہیں،اشر ف جلالی

امام اعظم ابو حنیفہؒ تاریخ اسلامی کا مینارہ نور ہیں،اشر ف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سٹاف رپورٹر)تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی تاریخ اسلامی کا مینارہ نور ہیں آپ نے قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں فقہ اسلامی تیا ر کی اور احکام شریعت کے زیر سایہ اصول قائم کیے قیامت تک کے مسائل کا حل جن کی رہنمائی میں موجود ہے آپ ایک عظیم مجتہد ، فقیدالمثال فقیہہ نابغہ روزگارمحدث اوربہت بڑے ولی تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ آپ کی اجتہادی کاوشوںسے امت کو وہ علمی ذخیرہ میسر آیا جس کی مثال کسی امت میں موجود نہیں آپ نے شورائی نظام پر فقہ اسلامی کی تدوین کے لیے ایک ہزار علماءپر مشتمل ریسرچ بورڈ قائم کیا جن میں ہر فن کے ماہرین اور چالیس مجتہد بھی تھے جب کوئی مسئلہ زیر بحث آتا تمام آئمہ اس بحث میں حصہ لیتے ہیں اور ہر قسم کے دلائل پیش کرتے جو سب کے اتفاق سے نتیجہ نکلتا اسے امام ابو یوسف رجسٹر میں نقل کرتے بعض مسائل پر کئی مہینوں تک بحث جاری رہتی تھی آپ ہی نے سب سے پہلے شریعت اسلامی کے علم کو ابواب اور فصل کی شکل میں مرتب کیا۔