پاکستان نظام مصطفیﷺکے بغیر بحرانوں سے نہیں نکل سکتا،مولانا عبدالرب امجد

پاکستان نظام مصطفیﷺکے بغیر بحرانوں سے نہیں نکل سکتا،مولانا عبدالرب امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد اور ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین نے کہا کہ وطن عزیز نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے بغیربحرانوں سے نہیں نکل سکتا اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لا دین ریاست بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ”دارالسلام آئیڈیل سکول“ محمد علی کالونی کوٹ لکھپت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت خواجہ خلیل حسین نے کی اس موقع پر مولانا محمداسلم صدیقی،قاری عبدالرحمن اویسی،قاری نواز سندھو،قاری واحد اور قاری غلام اکبر سمیت دیگر بھی موجود تھے،مقررین نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قر آن مجید پڑھنے اور اس پر عمل کر نے میں ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان جتنا قر آن سے دور ہوا ہے اتنے ہی مسائل کے پہاڑ کھڑے ہو گئے ہیں، قر آن مجید زندگی کے ہر مسئلے کا حل پیش کر تا ہے مدارس اسلام کے قلعے ہیں
ان کا تحفظ علماءاور عوام مل کر ہر میدان میں کریں گے انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے اسی نظام کے نفاذ سے ہمارے تمام مسائل حل ہو ں گے ۔