پنڈی بھٹیاں میں پی ٹی آئی کی کامیابی عوام کا اعتماد ہے،سعدیہ سہیل

پنڈی بھٹیاں میں پی ٹی آئی کی کامیابی عوام کا اعتماد ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنڈی بھٹیاں میں تحریک انصاف کی کامیابی عوام کا عمران خان پر اعتمادکا اظہار ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھاندلی زدہ حکومت بے نقاب ہوگئی ہے ،یہ حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکی ضمنی انتخاب میںآئندہ بھی مسلم لیگ( ن) عبرتناک شکست کھاجائیگی ایک سال میں ہی عوام نے( ن) لیگ کو مسترد کردیا ،عوام کش بجٹ کے بعد( ن) لیگ کی نفرت میں اضافہ ہوجائے گا
۔اور عوام اس جماعت سے نجات کی جدوجہد شروع کریں گے ،ہم نے دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ جمہوری نظام کو ضعف پہنچے لیکن (ن) لیگ کو اب اپنی پالیسیاں بدلنا ہوگی ورنہ عوامی سمندر اسے بہاکر لے جائے گا