سنی تحریک علماءبورڈ کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف ملک گیر یوم مذمت منایا گیا

سنی تحریک علماءبورڈ کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف ملک گیر یوم مذمت منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک علماءبورڈ کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف ملک گیر یوم مذمت منایا گیاجب کہ لاہور ڈویژن میں 5ہزار سے زائد مساجد میںقرارداد مذمت پڑھی گئی مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، مفتی محمد حسیب عطاری ، علامہ قاری ریاض ہزاروی ، علامہ رب نواز جلالی، سرفراز سیالوی، علامہ شفاقت ہمدمی، علامہ رمضان قادری، علامہ فیاض رضا خان، علامہ شریف الدین قذافی سمیت سیکڑوں علماءکرام نے مختلف مساجد میں قرار داد مذمت پڑھی بنگلور کی تعصب پسند ہندو تنظیموں کی طرف سے فجر کی اذان پر پابندی کے مطالبہ کو اسلام دشمنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مطالبات اور غنڈہ گردی کے تباہ کن نتائج بر آمد ہوں گے۔
۔ انہوں نے کہا کہ 25کروڑ مسلمان بھارت کے معزز شہری ہیں اگر ان پر ظلمکیا گیا اور انکے حقوق غضب کئے گئے تو پاکستان میں بسنے والے لاکھوں ہندوﺅں کے تحفظ کی ضمانت کون دے گابھارتی انتہا پسند ہندوﺅں کی جارحیت دنیا کو کیوں نظر نہیں آرہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں مسلمانوں کے ساتھ دنیا بھر میں نا انصافی مسلم ریاستوں کے نااہل اور بے حس حکمرانوں کی وجہ سے ہو رہی ہے بھارت مسلمانوں پر اپنا ظلم اور بربریت فوری بند کرے۔