ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ قابل مذمت ہے،عائشہ رانا

ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ قابل مذمت ہے،عائشہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی107میں ضمنی الیکشن کے موقع پر تحریک انصافکے کارکنوں کی طرفسے مسلم لیگ(ن) کی خواتین ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے کا واقعہ قابل مذمت فعل ہے ،خواتین کے ساتھ بدمعاشی کرنےوالے انصافکی باتیں کرتے اچھے نہیں لگتے واقعہ ملوث عناصر کو کڑی سزاملنی چاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہو ر کی نائب صدر عائشہ رانا نے اپنی رہائشگاہ پر یوتھ ونگ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عائشہ رانا نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصافکے کارکنوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلمیٰ بٹ سمیت دیگر خواتین کی گاڑی کو روک کر گاڑی پر لاتیں او ر گھونسے چلانا تحریک انصافکی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے خواتین کو ہراساں کرنےوالے انسان نہیں ہو سکتے عائشہ رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہاز شریف نے واقعے کا نوٹس لے کر انتہائی خوش آئند اقدام کیا ہے ہم وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی شفا ف انکوائری کراتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دلوائیں تاکہ آئندہ کوئی ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے کی جرات نہ کر سکے۔