پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس کی صورت میں کٹوتی کی تحریک لائیں گے،خدیجہ عمر فاروقی

پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس کی صورت میں کٹوتی کی تحریک لائیں گے،خدیجہ عمر فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ بجٹ پر5مرلہ گھروں پر ٹیکس لگا تو (ق )لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے خاتمہ کیلئے کٹوتی کی تحریک لائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران چوہدری پرویز الہٰی کی مخالفت میںغریب اور سفید پوش طبقہ سے سہولتیں چھین رہے ہیں انہوں نے 5مرلہ گھروں پر ٹیکس ختم کرنے کیلئے تحریک التوائے کار جمع کروائی خدیجہ فاروقی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے مزدوروں ،کم آمدنی والے سفید پوش شہریوں کو ریلیف دینے اور چھوٹے گھروں کی تعمیر کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے 5مرلہ گھروں پر ٹیکس معاف کیا تھا
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر ساڑھے12ایکڑ زرعی رقبہ پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کر رہی ہے حکمرانوں نے یہ کاشتکار دشمن فیصلہ کرنے کی کوشش کی تو مسلم لیگ اسمبلی کے اندر اور باہر احتجا ج کرے گی