میٹر ریڈروں کے تبادلے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے،پیغام یونین

میٹر ریڈروں کے تبادلے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے،پیغام یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)سیکنڈ سرکل لیسکو سے 300 سے زائد میٹر ریڈر وںکے تبادلے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے میٹر ریڈر وںکے یہ تبادلے فوری طور پر منسوخ کیے جائیں ورنہ سیکنڈ سرکل میں میٹر ریڈر کام بند کر دیں گے اور ریڈنگ سیکشن سے ریڈنگ کا کام نہیں ہو گا۔جس سے آیندہ ماہ بلنگ میں شدید دشواری کا سا منا ہو سکتا ہے ان خیا لات کا اظہار واپڈا پیغام یونین سیکنڈ سر کل کے زیر اہتمام سرکل آفس میںہونے والے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے احسان احمد چوہدرسیکرٹری جنرل،امین جاوید ،بصرہ خان ،غلام عباس نے کیاانھوں نے کہا کہ کیا لائن لاسسز ذمہ دار صرف میٹر ریڈر ہے جبکہ میٹر ریڈر نہایت محنت سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں بد معاش اور دیگر با اثر افراد ان میٹر ریڈر وں کے خلاف ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔
 اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی پشت پناہی نہیں کی جاتی انھوں نے مطالبہ کیا کہ مےٹر ریڈر وں کے تبادلوں کا مقصد ان کو ان کے کام سے روکنا ہے میٹر ریڈروں کے تبادلوں کی وجہ سے میٹر ریڈر سخت ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں کیونکہ نئی سب ڈویژن میں میٹر ریڈنگ کا کام سخت مشکل ہو گیا ہے ۔نئی جگہوں پر میٹر کا علم بہت دیر بعد ہوتا ہے۔اس لئے انتظامیہ فوری طور پر یہ تبادلے منسوخ کرے ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ زورپکڑتا جائے گا۔