وزیرستان میں آپریشن ہوا تو اس کے نتائج تباہ کن ہونگے، امجد خالق

وزیرستان میں آپریشن ہوا تو اس کے نتائج تباہ کن ہونگے، امجد خالق
وزیرستان میں آپریشن ہوا تو اس کے نتائج تباہ کن ہونگے، امجد خالق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(بزنس رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد امجد خالق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ باہمی مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے سے پہلے ملک کی سلامتی کو درپیش اندرونی خطرات اور طالبان کے ساتھ شروع کئے گئے مذاکرات کو تو منطقی انجام تک پہنچا لیں ملک کی اندرونی صورتحال ان کے مکمل کنٹرول میں نہیں ہے اور بھارت کے ساتھ جلد بازی میں مذاکرات کی پینگیں نہ بڑھائیں اس میں سوائے رسوائی کے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ محمد امجد خالق نے کہا کہ عمران خان کو قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کل بھی مذاکرات کی حامی تھی اور آج بھی پوری قوت اور خلوص نیت سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن بحال کرنے کی حامی ہے ہمیں اتنا خطرہ بیرونی دشمنوں سے نہیں ہے جتنا اندرونی محاذ پر اپنوں سے درپیش ہے انہوں نے واضح کیا کہ اگر وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے بیرونی طاقتیں چاہتی ہیں کہ ہماری تمام تر طاقت اور فورسز اندرونی محاذ پر اپنوں سے ہی لڑ لڑ کر تباہ حال ہوجائے ۔


 ہمیں اپنے خلاف اغیار کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور وزیر ستان میں فوجی ایکشن کی بجائے طالبان کے ساتھ حکمت اور تدبر کے ساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے ۔

 وزیر اعظم اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات میں لاچار ہیں اور فیصلے کی طاقت کہیں اور ہے تو وہ بھارت کے کئے متنازعہ ایشوز پر اعتماد کے ساتھ بات کرسکیں گے ۔ اس لئے پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے کہ وزیر اعظم ملک کو درپیش اندرونی خطرات سے نبٹنے کے لئے تمام جماعتوں کی مشاورت سے ایک بار پھر مذاکرات کے عمل کو بحال کرائیں اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں تمام قوتیں مذاکرات کا ساتھ دیں تاکہ آپریشن میں بے گناہ لوگ نہ مارے جائیں۔