دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او باغبانپورہ سے جواب طلب

دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او باغبانپورہ سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غفارمہتاب نے رکشہ میں سوار خاتون سے بیگ چھیننے والے شخص کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او باغبانپورہ سے 10جون کو جواب طلب کرلیا ہے درخواست گزار فردوس بیگم نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ سعدی محبوب بٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ سائلہ رکشہ پر سوار ہو کراپنے گھر کی رجسٹری کے انتقال کے لئے پٹواری کے پاس جاری رہی تھی کہ اسی اثناءمیں دروغہ والا کے قریب نامعلوم شخص نے رکشہ رش میں رُکنے پر اس سے بیگ چھین لیا جس میں مکان کی اصل رجسٹری ، 15ہزار کی نقدی، شناختی کارڈ و دیگر قیمتی دستاویز موجود تھے بعدازاں سائلہ نے متعلقہ تھانے میں کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکا رکردیا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے آئند سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔