نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار

نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگارخصوصی)نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹر وے پولیس کے زیر اہتمام سروسز انسٹیٹیو ٹ آف میڈ یکل سا ئنسز لا ہور میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حامد محمودبٹ، ایس ایس پی اطہر وحید،اساتذہ سمیت کثیر تعداد میں طلبا ء و طالبات نے شرکت کی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو روڈ سیفٹی کے بارے میں روشناس کراتے ہوئے حب الوطنی اور ملک سے محبت کاجذبہ بیدار کیا انہوں نے بانیاں پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے خوبصورت پہلوؤں کی نشاندہی کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حامد محمودبٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی اس تقریب میں روڈ سیفٹی سے آگاہی کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے خوبصورت پہلوؤں کے بارے میں بھی مفید معلومات حاصل ہوئی ہے تقریب کے بعد طلباء و طالبات نے کہا کہ انہوں نے آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ کے خطاب سے بہت کچھ سیکھا اور اس سے ان اندر ملک سے مزید محبت اجاگر ہوئی ہے ۔