گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی تاریخی مرکزی عمارت کی بحالی کا کام شروع

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی تاریخی مرکزی عمارت کی بحالی کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی تاریخی مرکزی عمارت کی بحالی کا کام شروع ہو گیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے گزشتہ روز تمام تعلیمی شعبہ جات کے صدور کے ہمراہ بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر رجسٹرارڈاکٹراخیارفرخ اور کیمپس انجینئر لیفٹیننٹکرنل (ر)بلال احمدبھی موجود تھے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خلیق الرحمان نے بتایا کہ بحالی کا کام وزیرِاعظم کی طرف سے جاری کردہ خصوصی گرانٹ سے شروع کیاگیا انہوں نے کہاکہ جی سی یو کی مرکزی عمارت ایک لمبے عرصے سے خستہ حالی کاشکارتھی اور یہ وزیرِاعظم کی انکی مادرِعلمی سے محبت ہی ہے کہ جس کی وجہ سے اس تاریخی عمارت کی بحالی کا کام شروع ہوسکا وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ عمارت کو ہر ممکنہ طور پر اسکی اصل صورت میں بحال کیا جائے گا اس موقع پر شرکاءکوجی سی یو کی عمارت کی تاریخ کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پرآگاہ کیا گیا۔