دعا ملک آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

دعا ملک آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) معروف کمپیئر اور گلوکارہ دعا ملک آئندہ ماہ سہیل حیدر کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ ان کی منگنی گذشتہ سال رمضان المبارک کے مہینے میں ہوئی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بھی شوبز کی سرگرمیاں جاری رکھوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نئی زندگی کے آغاز کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے جیون ساتھی بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور مستقبل میں بھی ان سے راہنمائی لیتی رہوں گی۔

مزید :

کلچر -