ضمنی انتخابات میں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،پرویز خٹک

ضمنی انتخابات میں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین ...
ضمنی انتخابات میں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی پی 107 پنڈی بھٹیاں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی اُمیدوارنگہت انتصار کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کی ہر دلعزیز جماعت ہے مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست نہ جیت سکی اس کے برعکس خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ہر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر تی رہی ہے پرویز خٹک نے پنڈ ی بھٹیاں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی فتح کو ملک بھر میں پارٹی کی بڑھتی ہوئے عوامی مقبولیت اور پارٹی قیادت کی عوام دوست پالیسیوں پر غریب عوام کے اعتماد کا مظہرقرار دیا اور کہا ہے کہ سونامی پنجاب میں داخل ہو چکی ہے ایک تہنیتی پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبے میں تبدیلی کی جو لہر چلی ہے اسکے اثرات اب ملک بھر میں ظاہر ہونے کو ہیں یہ سونامی پورے زور شور کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور عوام کی حمایت سے یہ پورے ملک میں پھیل رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ عوام ملک میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری کرپشن، استحصال اور عوام کش پالیسیوں اور روایتی موروثی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں تحریک انصاف کی صورت میں اُنہیں اُمید کی کرن نظر آئی ہے جس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خیبرپختونخو اکے غیور اور باشعور عوام نے تبدیلی کے سفر میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم اب یہ تبدیلی پورے ملک میں پھیلنے کو ہے پنڈی بھٹیاں کے ضمنی انتخابات میں شاندا ر کامیابی پر پارٹی کی اُمیدوارنگہت انتصار کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میں قانون سازی کا حق بطریق احسن ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مخلصانہ کو ششیں کریں گی اور اداروں سے کرپشن و اقرباء پروری کے خاتمے اور انہیں عوامی توقعات کا آئینہ دار بنانے کے مشن میں پنجاب کے دیگر اپوزیشن ارکان اسمبلی کے ہمراہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی۔

مزید :

پشاور -