تنخواہ اور پنشن میں اضافہ ہوگا یا نہیں،فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

تنخواہ اور پنشن میں اضافہ ہوگا یا نہیں،فیصلہ وزیر اعظم کریں گے
تنخواہ اور پنشن میں اضافہ ہوگا یا نہیں،فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں اضافے کیلئے 2تجاویز دے دی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مصروف ہے اور مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی 2تجاویز وزیر اعظم کو بھجوا دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے 10فیصد یا 15فیصد اضافے کی تجویز دی ہے تاہم تنخواہ اور پنشن میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

مزید :

قومی -