کیبل آپرٹیرز کیخلاف کارروائی،جعلی خط کے معاملے پر تحر یک التواء جمع

کیبل آپرٹیرز کیخلاف کارروائی،جعلی خط کے معاملے پر تحر یک التواء جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپیشل رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کیبل آپرٹیرز کیخلاف کارروائی کیلئے آئی جی پنجاب کے پو لیس افسران کے نام جعلی خط کے معاملے پر تحر یک التواء کار جمع کروادی ۔جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکمران گڈ گورننس کے دعوے کرتے ہیں مگر اس جعلی خط سے پو لیس کی کار کردگی اور گڈ گورننس کا پول کھل چکا ہے اس لیے اس معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -