برطرف ملازمین کو بحال نہ کرنے پر پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر ایچ آر کو توہین عدالت کا نوٹس

برطرف ملازمین کو بحال نہ کرنے پر پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر ایچ آر کو توہین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود برطرف ملازمین کو بحال نہ کرنے پر پی ٹی سی ایل کے جنرل مینجر ایچ آر کلیم شیروانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس خالد محمود خان نے محمد الیاس اور دیگر کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پی ٹی سی ایل نے انہیں 2010میں بلا جواز برطرف کر دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے 2012میں انکی برطرفیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کرنے کا حکم دیا تھا لیکن محکمے نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی جو عدم پیروی پر خارج ہو چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ اپیل کے خارج ہونے کے بعد جب وہ ڈیوٹی کی جوائننگ دینے کیلئے گئے ہیں تو جنرل مینجر عدالتی حکم ماننے سے انکار کر دیا، انہوں نے استدعا کہ جنرل مینجر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے جنرل مینجر پی ٹی سی ایل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 10دن میں جواب طلب کر لیا۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -