لاہور ، نارووال سیکشن پر فیض پسنجر ٹرین بحال

لاہور ، نارووال سیکشن پر فیض پسنجر ٹرین بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹا ف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے لاہور اور نارووال کے درمیان چلنے والی فیض احمد فیض پسنجر ٹرین کو 8جون سے بحال کرنے اور لاثانی ایکسپریس کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ ماہ یہ ٹرین بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ یہ ٹرین لاہور سے شام 6:15 بجے روانہ ہو کر رات 8:30بجے نارووال پہنچے گی اور نارووال سے صبح 5بجے روانہ ہو کر صبح 7:15 بجے لاہور پہنچا کرے گی۔ پاکستان ریلویز نے سیالکوٹ اور لاہور کے درمیان چلنے والی لاثانی ایکسپریس کے اوقات میں بھی 9جون سے سے تبدیل کردیے ہیں ۔ لاثانی ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 5:30 بجے روانہ ہو کر براستہ نارووال صبح 9:25 لاہور پہنچا کرے گی۔
 ٹرین

مزید :

صفحہ آخر -