کراچی , فوج کے شہداءکی یادمیں تقریب، لواحقین کو تحائف پیش کیے گئے

کراچی , فوج کے شہداءکی یادمیں تقریب، لواحقین کو تحائف پیش کیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی(اے این این) کراچی میں پاک فوج کے شہداءکی یاد میں تقریب، لواحقین کو تحائف پیش کیے گئے۔ جمعہ کو کراچی آرٹس کونسل میں پاک فوج کے شہداءکی یادگار اور لواحقین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیشن کمانڈر کراچی فرخ نسیم خان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں شہداءکے لواحقین کو تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ نسیم خان نے کہا کہ شہداءکے لواحقین خوش قسمت ہیں انہیں اپنے بیٹوں پر فخر ہونا چاہیے۔ شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے لیکن مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے جب تک قوم ہمارے ساتھ ہے دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہم قوم کے تعاون سے پاکستان کو مضبوط کرینگے۔
فوج کے شہدائ

مزید :

صفحہ آخر -