شعبان اوررمضان کے لیے عمرہ کوٹہ کم کرنے کا فیصلہ

شعبان اوررمضان کے لیے عمرہ کوٹہ کم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودیہ میں کرونا وائرس کا خوف یا حرم شریف کی توسیع؟سعودی حکومت نے شعبان ،رمضان کے لیے عمرہ کوٹہ انتہائی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا،رمضان المبارک میں عمرہ اپروول ہی 1500سے2000ریال ہونے کا امکان،پاکستانی ٹریول ایجنٹوں نے چھریاں کانٹے تیار کر لیے،عمرہ پر کوٹہ نافذ ہونے کی وجہ سے ائیر لائنز کی اجارہ داری ختم ہونے کا امکان ناس،شاہین،ائیر بلیو،سعودیہ ائیر لائنزاور پی آئی اے عمرہ اپروول بند ہونے کی وجہ سے جہاز خالی جا رہے ہیں کرائے بھی کم ہو گئے ۔شعبان،رمضان میں کرایوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،عمرہ کوٹہ اور عمرہ اپروول 4سے5جون کے درمیان شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،سعودیہ میں بعض شہروں میں کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے اس خوف کی وجہ سے سختی کی جا رہی ہے دوسری طرف حرم شریف کی توسیع بھی جاری ہے اس وجہ سے بھی عمرہ کاٹہ کم کیے جانے کا امکان ہے،عمرہ کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریول ایجنٹوں نے پیکج زیادہ کر دیے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -