میجر ریٹائرڈ مجاہد عظیم بازیابی کیس،وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب

میجر ریٹائرڈ مجاہد عظیم بازیابی کیس،وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ میجر ریٹائرڈ مجاہد عظیم کی بازیابی کے کیس کی سماعت 19جون تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ میجر مجاہد عظیم کی قبائلی علاقے میں موجودگی کے شواہد ملے ہیں انکی جلد بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ میجر کے اہل خانہ انکی گمشدگی سے پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔عدالت نے لاپتہ میجر کی بیوی نعیمہ بی بی کی درخواست پر میجر ریٹائرڈ مجاہد عظیم کے بینک اکاونٹ استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19جون تک ملتوی کر دی۔عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -