ہائیکورٹ میں ضمانت کے فیصلے کے انتظار میں بیٹھے گندم چوری کے ملزم کو دل اور فالج کا دورہ پڑ گیا

ہائیکورٹ میں ضمانت کے فیصلے کے انتظار میں بیٹھے گندم چوری کے ملزم کو دل اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میںحتمی ضمانت کے فیصلے کے انتظار میں بیٹھے گندم چوری کے ملزم کو دل اور فالج کا دورہ پڑ گیا، ریسکیو نے مریض کو فوری طور پر گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ سلانوالی سرگودھا پولیس نے 3بچوں کے غریب باپ ذوالفقار کے خلاف محمد اسلم کی درخواست پر گندم چوری کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں سیشن عدالت سرگودھا نے ملزم کی حتمی ضمانت منظور کر لی تھی، مدعی اسلم نے ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد بلال حسن نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، ذوالفقار اپنی حتمی ضمانت کی منظوری اور مدعی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ سننے کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک اسے دل اور فالج کا دورہ پڑا، سائل کے ساتھ آئے اسکے رشتہ داروں نے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع کی، ریسکیو اہلکاروں نے ذوالفقار کو گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -