لین دین کے تنازع پر فائرنگ ، نوجوان خود گولی کا شکارہو گیا

لین دین کے تنازع پر فائرنگ ، نوجوان خود گولی کا شکارہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم سیل) لین دین کے تنازعہ پر قسطوں کی دوکان پر کام کرنے والے ملازم نے پسٹل نکال لی روکنے کی کوشش میں اپنی ہی گولی کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گیا ،پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ شالیمار کے علاقہ میں نجی کمپنی کے نام سے کام کرنے والی قسطوں کی دوکان پر گاہک اور دکاندار کے درمیان قسطیں بروقت ادا نہ کرنے پر تنازع چل رہا تھا کہ گذشتہ روز دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس پرطیش میں آکر دکان میں کام کرنے والے ایک لڑکے ابوبکر نے پستول تان لیا اور گولی مارنے لگا مگر مالک دوکان رزاق نے اس سے پسٹل چھیننے کی کوشش کی اسی دوران ایک گولی ابوبکر کے اپنے ہی چہرے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو کی مدد سے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت بدستور خطرناک بتائی جا رہی ہے ،پولیس نے اطلاع ملنے پر پسٹل نکال کر فائرنگ کرنے اور زخمی ہونے والے ابوبکر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -