ٹریفک حادثات میں میاں بیوی جاں بحق ، چار افرادزخمی ہو گئے

ٹریفک حادثات میں میاں بیوی جاں بحق ، چار افرادزخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم سیل) شہر مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افرادجاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے ۔تفصیلات کے مطابق کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ کی جانب سے مہران کارمیں ایک ہی خاندان کے چار افراد اسد ، اس کی بیوی رقیہ بی بی ،رشتہ دار کاشف اور مرسلین ضروری کام کے سلسلہ میں لاہور آرہے تھے کہ تیز آندھی کے باعث گاڑی پر ایک درخت آن گرا جس سے بچنے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی اور قلا بازیاں کھاتی ہوئی کچے میں اتر گئی جس کی اطلاع مقامی افراد نے ہائی وے پولیس کو دی مگر ان کی آمد سے قبل ہی رقیہ بی بی اور اسد جاں بحق ہو گئے جبکہ کاشف اور مرسلین زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیئے گئے، ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ،اسد اور رقیہ بی بی کی ہلاکت خون زیادہ بہہ جانے اور سر میں چوٹ کا نتیجہ قرار دی گئی ۔دریں اثناوالٹن روڈ پر رات گئے تیز ہوا کے باعث پرائیوٹ کمپنی کا سائن بورڈ اکھڑ کر زمین پر آن گرا جس کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار ثاقب اور مدثر زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو نے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -