امن کی چابی نواز شریف کے پاس ہے ،آپریشن مسلئے کا حل نہیں،سراج الحق

امن کی چابی نواز شریف کے پاس ہے ،آپریشن مسلئے کا حل نہیں،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور(اے این این )امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قیام امن کی چابی نوازشریف کے ہاتھ میں ہے ،حکومت آگے بڑھے ہم تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کراس کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ،طاقت اور آپریشن مسئلے کا حل نہیں ، قبائلی عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ،ہمیں طالبان سے مذاکرات کرکے قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہال پشاور میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام قبائلی رہنما قادر خان شہید کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی حکومت امن کے قیام کے لئے آگے بڑھے، جماعت اسلامی تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کا ساتھ دے گی۔ امن کی چابی اسلام آباد میں ہے اور وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف امن کی اس چابی کو حرکت دیں۔ طاقت اور آپریشن مسئلے کا حل نہیں ۔ قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم پٹی رکھنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم قبائلی علاقوں کا دورہ کریںاور ان کے مسائل اور دکھ کو سمجھیں ۔ ظلم و زیادتی کا شکار ہونے کے باوجود کسی قبائلی علاقے میں نہ تو پاکستان کا جھنڈا جلایا گیا اور نہ ہی قومی ترانے پر پابندی لگائی گئی۔ قبائلی عوام اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں سے زیادہ محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بھارت یاترا کی بجائے اگر قبائلی علاقوں کا دورہ کرتے تو انہیں زیادہ خوشی ہوتی۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سے قبائلی علاقوں کے دورے کا آغازکریں ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن اسلام آباد نے چاہا اس ملک میں امن قائم ہوجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -