با غبا نپورہ، گھر میں بجلی کے شا رٹ سر کٹ سے آتشزدگی،2خواتین جھلس گئیں

با غبا نپورہ، گھر میں بجلی کے شا رٹ سر کٹ سے آتشزدگی،2خواتین جھلس گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم سیل) با غبا نپورہ کے علاقہ پا کستا ن منٹ کے قریب واقع ایک گھر میں بجلی کے شا رٹ سر کٹ کے با عث آ گ لگنے سے 2خواتین جھلس کر بیہوش ہو گئیں جن کو اہل علاقہ نے مقامی ہسپتا ل میں داخل کر وا دیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ با غبا نپورہ فیصل سٹریٹ کے رہائشی کرایہ دار اخلاق نا می کے گھر رات گئے بجلی کے شا رٹ سر کٹ کے با عث آ گ لگنے سے گھر میں دھوا ں جمع ہوگیا جس سے اخلاق کی بیوی فوزیہ اور بہن با نو بے ہوش ہو گئیں اور آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئیں ،۔اہل علاقہ نے گھر میں داخل ہوکر دونوں کو باہر نکال کر ہسپتا ل میں داخل کر وا دیا جبکہ فا ئر بر یگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آ گ پر قا بو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -