ڈاکوں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        لاہور(کرائم سیل ) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والہ کے رہائشی وقاص کے گھر مےں گھس کر ڈاکوﺅں نے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 5لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ، زیورات اور موبائل لوٹ لیا ۔شفیق آباد کے علاقہ قصور پورہ کے رہائشی ولی محمد کے گھر سے مسلح ڈاکوﺅں نے اہل خانہ سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی و پرائز بانڈز لوٹ لیے ۔نواں کوٹ میں ڈاکوﺅں نے شرافت کے گھر گھس کر اس کی فیملی سے 4لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی نقدی ،موبائل اور زیورات لوٹ لیے جبکہ کاہنہ میں ڈاکوﺅں نے ذوالفقار سے 2لاکھ 98ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے جنید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے بلال سے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی و طلائی چوڑیاں،سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے مجاہد سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے عرفان سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوﺅں نے یونس سے 22ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،چھین لیا۔ علاوہ ازیںجنوبی چھاﺅنی میں شفقت ،پرانی انارکلی میںسلمان ، گارڈن ٹاﺅن میں طارق ،غالب مارکیٹ میں اشفاق، ستو کتلہ میںنعیم اور عمران کی گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت میں شکیل ، ستو کتلہ میں کاشف ،فیصل ٹاﺅن میں عاطف ،گلبرگ میں عبد الرزاق ،سٹی رائیونڈ میںعلی ،اقبال ٹاﺅن میں فیصل ،ساندہ میں عبد الواحد ،قلعہ گوجر سنگھ میں عدنان ،نواں کوٹ میں رشید ، شمالی چھاﺅنی میں بابر ،مزنگ میں راشد،مناواں میںجمیل ، فیکٹری ایریا میںشہباز ،شاہدرہ میں عباس اور آصف ،ہربنس پورہ میںحسنین ،ریاض اور طاہر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -