دو سب انسپکٹروں سمیت تین پولیس اہلکار معطل، ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری

دو سب انسپکٹروں سمیت تین پولیس اہلکار معطل، ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے اندراج مقدمہ میں تاخیر پر تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر ایم ارشاد کو معطل کردیااسی طرح مدعی سے ناروا سلوک کرنے اور مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ ستو کتلہ کے سب انسپکٹر سعید اختر کو معطل کر کے پولیس لائن رپو رٹ کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ ایس ایچ او ستو کتلہ رائے ناصرکو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔کرپشن پر نائب محر ر تھانہ مصطفی آباد ہیڈ کانسٹیبل آصف شہباز کو معطل کرکے پولیس لائن رپوٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے کہا کہ جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز یا کوئی خلاف قانون کام کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے انہوں نے کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرنے چاہیں۔دریں اثناء ایس پی صدر ڈویژن اویس ملک نے ارڈلی روم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور کرپشن کے الزامات درست ثابت ہونے پر سب انسپکٹر جعفر حسین ، اے ایس آئی مختار ،کانسٹیبلز یاسر ،خادم ،جمیل ،ساجد اور ندیم کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -