امریکہ بھارت کو خطے کا تھانے دار بنا نے کے لیے کوشاں ہے ،حافظ سعید

امریکہ بھارت کو خطے کا تھانے دار بنا نے کے لیے کوشاں ہے ،حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             لاہور(سٹا ف ر پو ر ٹر)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں شکست کے بعد براہ راست مہم جوئی کی بجائے اپنی جگہ انڈیا کی فوجوں کو وہاں متعین کر رہا ہے۔بھارت کو اس خطہ کا تھانیدار بنانے کی کوششیںکی جارہی ہیں۔پاکستان پرانڈیا کی سپرمیسی قبول کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔ امریکہ و یورپ مصر اور بیروت کی طرح پاکستان میں بھی فحاشی و عریانی پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہے ہیں۔عوام اور فوج کے درمیان نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں۔ یہ وقت خاموش رہنے کانہیں۔دشمنان اسلام کی یلغار کے آگے بند باندھنے کیلئے پوری قوم کو متحد و بیدار ہونا ہو گا۔ جامع مسجد القادسیہ میں نما ز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان سے انتقام لینے کیلئے انڈیا کی فوج کو استعمال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی افغانستان پہنچ چکے ہیں اور اس تعداد کو مسلسل بڑھایاجارہا ہے۔ بھارت میں نریندر مودی اور افغانستان میں عبداللہ عبداللہ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت اقتدار میں لایا گیا ہے۔وہ مشرق و مغرب میں پاکستان کیلئے خطرات کھڑے کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ امریکہ و یورپ کی کوشش ہے کہ سارک ممالک غاصب بھارت کے زیر اثر ہوں۔ وہ ان ممالک کی پالیسیاں بنائے اورجنوبی ایشیاکے سب ملک اس کی بنائی گئی پالیسیوں پر عمل درآمد کریں۔وزیر اعظم نوازشریف کو ان حقائق کو سمجھنا چاہیے اور ماضی میںکی جانے والی غلطیوںکی اصلاح کرکے ملکی سلامتی و خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ایک طرف فحاشی و عریانی پھیلائی جارہی ہے تو دوسری جانب مذہبی تشدد، علاقائیت، لسانیت اور ٹارگٹ کلنگ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔یہ سب کچھ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کو نقصانات سے دوچارکرنے کی خوفناک سازشیں ہیں۔ ہم نے دشمنان اسلام کی اس یلغار کے آگے بند باندھنا ہے۔ انہوںنے قرآن پاک کی متعدد آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جب مسلم ملکوں و معاشروں میں بے حیائی و عریانی پروان چڑھتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی پکڑ آتی ہے اور پھر قتل و خون کا عذاب نازل ہوتاہے۔مسلمانوں کوبیرونی سازشیں سمجھتے ہوئے اپنے ملکوںو معاشروں کی حفاظت کرنی چاہیے۔حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -