کراچی میں موت کا رقص جاری ،ڈاکڑ سمیت 5افراد ہلاک ،رینجرز آپریشن میں 5دہشتگرد گرفتار

کراچی میں موت کا رقص جاری ،ڈاکڑ سمیت 5افراد ہلاک ،رینجرز آپریشن میں 5دہشتگرد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               کراچی(آئی این پی) کراچی میں موت کا رقص جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ڈاکٹر اور پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیاگیا جبکہ کلری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کمانڈر جلیل عرف بلٹ مارا گیا۔ لیاری کے علاقے کلری میں مبینہ پولیس مقابلہ میں گینگ وار کا کارندہ ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ملزم کی شناخت جلیل عرف بلٹ کے نام سے کرلی گئی ہے،ملزم ملا نثار گروپ کا مقامی کمانڈر تھا اور متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے حسین آباد مییں ڈاکٹر حسن علی کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔حملہ آور موٹرسائیکل سوار تھے جو واردات کے بعد آسانی فرار ہوگئے۔اورنگی ٹاﺅن منصور نگر میں بھی موٹرسائیکل سواروں نے کام دکھایا۔اور سرراہ کھڑے شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔سرجانی سے ایک معمر شخص کی تشدد زدہ لاش ملی،جمشید کواٹرز میں فرحان قریشی نامی نوجوان فائرنگ کا نشانہ بنا۔رنچھوڑ لائن میں پولیس اہلکار محمد پرویز کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔ دریں اثناءکراچی کے علاقے نادرن بائی پاس میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،لیاری کے علاقے کلری میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ۔ رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر نادرن بائی پاس کے قریب ٹارگٹد چھاپہ مارا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان دہشت گرد ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ان ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ لیاری کے علاقے کلری میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم جلیل عرف بلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ، ہلاک ملزم کا تعلق گینگ وار سے ہے۔
کراچی

مزید :

صفحہ آخر -