اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا توڑ حکومت نے ملک بھر میں میگا پراجیکٹس کو حتمی شکل دیدی

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا توڑ حکومت نے ملک بھر میں میگا پراجیکٹس کو حتمی شکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  لاہور(جاوید اقبال/شہزاد ملک ) حکومت نے ممکنہ طور پر اپنے خلاف بننے والے اپوزیشن کے گرینڈ آلائنس کو ناکام بنانے کے لئے ملک بھر میں اپنے عوامی فلاح و بہبود کے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر افتتاحی منصوبے بھی تیار کر لئے ہیں اور بڑے منصوبوں کا سلسلہ اضلاع کے بعد تحصیل کی سطح تک شروع کرنے کا پلان بھی تیار کر لیا ہے دوسری طرف ارکان اسمبلی کو عوام سے رابطے بڑھانے اور انکے روز مرہ کے معاملات میں شرکت کو ےقینی بنانے کا ٹاسک دیدےا گیا ہے دوسری طرف حکومت نے وفاقی وزارت خزانہ کو ٓآئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنرز کی پینشن میں دس فیصد کی بجائے پندرہ سے تیس فیصد تک تنخواہیں اور پینشن بڑھانے کا حکم بھی دےا ہے بجٹ میں کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمتیں مستقل کرنے کی بھی ہدائت کی گئی ہے ۔ حکومت کے اعلی ذرائع نے بتاےا ہے کہ حکومت نے اپنی پارٹی کو ےہ بھی ہدائت کی ہے کہ وہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے آجاگر کرے اور عوام کو ےہ باور کروانے کی کوشش کرے کہ حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام کررہی ہے لیکن دوسری طرف اپوزیشن حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے اور ان عوامی فلاحی منصوبوں کو ناکام بنانا چاہتی ہے تاکہ اپوزیشن کے اس ممکنہ اتحاد کو پذائرئی نہ مل سکے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی کی سیاسی قیادت کو حکم دےا ہے کہ وہ مذہبی جماعتوں خصوصا جماعت اسلامی اور جے ےوآئی (ف) اور سنی اتحاد کونسل سے رابطے بڑھائیں اور انہیں اپنے خلاف بننے والے گرینڈ آلائنس سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریںا ور ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے ۔ذرائع کا ےہ بھی دعوی ہے کہ آئندہ دنوں میں حکومت ایم کیو ایم سے بھی نرم گوشہ پیدا کر سکتی جس کے لئے کراچی میں جاری آپریشن میں نرمی آ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے خلاف ممکنہ طور پر بننے والے اپوزیشن کے گرینڈ آلائنس کی خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپوزیشن کی ممکنہ طور پر سیاسی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جوابی حکمت عملی بھی طے کررہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ےہ مشورہ دےا گیا ہے کہ وہ اپنے عوامی فلاح و بہبود کے میگا پرواجیکٹس پر کام تیزی سے شروع کردے اور اپوزیشن کی ہر چال کا مقابلہ اپنے ان منصوبوں سے کرے عوام خود ہی اپوزیشن کی ممکنہ تحریک میں شرکت نہیں کرے گی اور حکومت کو عوام میں مزید پذایرئی بھی مل جائے گی تاہم عوامی منصوبوں کا ےہ سلسلہ صرف لاہور تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ اس کا دائرہ کار ملک بھر تک بڑھا دینا چاہئے بالخصوص اسے جنوبی پنجاب تک لیکر جانا چاہئے تاکہ اپوزیشن جنوبی پنجاب کی عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے میں کامےاب نہ ہو سکے کیونکہ صرف لاہور میں شروع ہونےو الے بڑے منصوبوں کی وجہ سے اپوزیشن جنوبی پنجاب کے عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نہ لا سکے ۔
 گرینڈ آلائنس کا توڑ

مزید :

صفحہ اول -