عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا ،چودھری نثار

عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا ،چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

            اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ا وزیر داخلہ چودھری نثار سے پاکستان میں تعنیات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو داخلی سیکورٹی پالیسی میں ہر ممکن تعاون دینے کے لئے تیار ہے

مزید :

صفحہ اول -