بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر مشاورت کیلئے اسلام آبادطلب ،اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں

بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر مشاورت کیلئے اسلام آبادطلب ،اہم عہدیداروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کو اسلام آباد بْلا لیا گیا ہے۔ عبدالباسط نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری سے ملاقاتیں کیں جس میں پاک بھارت تعلقات اور مجوزہ سیکرٹری خارجہ ملاقات پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر عبدالباسط نے مودی سرکار کے پاکستان بارے جذبات پر دفتر خارجہ کی قیادت کو بریفنگ دی۔ ملاقاتوں میں وزیراعظم کے دورہ بھارت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط ملاقاتوں کے بعد اہم پیغام لے کر بھارت جائیں گے۔ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے لئے وقت اور مقام تجویز کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری خارجہ ملاقات کا ایجنڈا بھی تجویز کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -