8سال میں 21 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے،نواز شریف

8سال میں 21 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے،نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،سا ہیوا ل (و قا ئع نگا ر،بیور و ر پو رٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کا مشن ہے۔ساہیوال کول پاور پروجیکٹ پر 1ارب 50کروڑ اور 84لاکھ روپے کی لا گت سے سسٹم میں 1320میگا واٹ بجلی شا مل کی جائے گی جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔جبکہ آئندہ سات سے آٹھ سال میں 21 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جبکہ کر اچی سے لاہور مو ٹر وے کے لیے آئندہ مالی سا ل کے بجٹ میں 55ارب روپے مختص کیے جائیں گے ۔حکو مت گوادر اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کا کام بہت جلد شروع کرے گی اور گواادر بندرگاہ پر ایک جدید ہوائی اڈہ بھی تعمیر کیا جائیگا ۔ملک کو جلد اندھیروں سے نکالیں گے۔وہ گزشتہ روز ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے660میگا واٹ کے دو بجلی گھروں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر وزیر اعلی پنجا ب میاں شہباز شر یف ، وفا قی وزیر بجلی و پیداوار خوا جہ آ صف ،ایڈ یشنل چیف سیکر ٹر ی جہا نز یب خان ، صو با ئی وزرا ء چیف ایڈ یٹر روز نا مہ پاکستان مجیب الر حمن شا می ،سینئر صحا فی عطا ء الحق قا سمی ،عارف نظا می ، اور قو می و صو بائی اسمبلی کے اراکین سمیت چائینہ سے مسٹر وانگ ونگ زونگ ، وانگ شو منڈ ، مسٹر لی اور چینی وفد کے اراکین شا مل تھے میاں نواز شریف نے اپنے خطا ب میں کہا کہ حال ہی میں پورٹ قاسم میں چھ سو ساٹھ اورچھ سو ساٹھ میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔جبکہ آئندہ سات سے آٹھ سال میں اکیس ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی ۔انھو ں نے مختلف منصوبوں میں چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے پاکستان چین اقتصادی راہداری تعمیر کرنے سے اتفاق کیا ہے۔جو دونوں ملکوں کیلئے تبدیلی کی نئی لہر ثابت ہو گی ۔ یہ راہداری کاشغر سے گوادر تک ہائی وے کی تعمیر پر مشتمل ہے۔اس شاہراہ کے اردگرد خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گوادر اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کا کام بہت جلد شروع کرے گی ، گوادر بندرگاہ پر ایک جدید ہوائی اڈہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی لاہور موٹر وے کیلئے پچپن ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ بجلی بحران کا خاتمہ حکومت کا مشن ہے ۔ملک کو جلد اندھیروں سے نکالیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں اس منصوبے پر کام شروع کیاجارہاہے۔ تعاون پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، پہاڑوں سے اونچی اور شہد سے میٹھی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک میں 23 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود صرف 13 ہزار میگا واٹ آپریشنل بجلی حاصل ہو رہی ہے جو کہ ضرورت کے اعتبار سے بہت ہی کم ہے، بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے ۔آئندہ 8 سال میں 21 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کریں گے۔چین کے تعاون سے لگائے جانے والے دونوں کول پاور پلانٹس سے 1320 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ایک سو اٹھاون ارب روپے لاگت پر مشتمل پاکستان اور چین کے اس مشترکہ منصوبے کی تکمیل نومبر 2016 ء تک ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ عارف والہ کی جنرل سیکر ٹری ثمینہ یا سمین اور وفد میں شا مل درجنوں خواتین رہنماؤں نے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت و عدوں کی تکمل کر تے ہوئے ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ میں کلید ی کر دار ادا کر رہی ہے ۔اور بجلی کے کئی پراجیکٹ کا آ غاز اس با ت کا ثبو ت ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوامی ہے جو عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے دن رات سر گر م عمل ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ ساہیوال کو ل پاور پراجیکٹ کے آغاز سے بجلی بحران میں واضع کمی آئے گی جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے اور کاروباری سر گر میو ں کو فروغ ملے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -