آئی پی ایل،کنگز الیون پنجاب نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی

آئی پی ایل،کنگز الیون پنجاب نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(خصوصی رپورٹ)آئی پی ایل کوالیفائر2 کے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے چئنی سپر کنگز کو24 شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ممبئی کے وینکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر کنگز الیون پنجاب نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 226رنز بنائے۔ وریندر سہواگ نے58 گیندوں پر12 چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے شاندار 122رنز اسکور کیے۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے اشیش نہرا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ 226رنز کا پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بناسکی۔ چنئی سپر کنگزکی جانب سے سریش رائنا نے 25گیندوں پر 12چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 87رنز اسکور کیے۔ کنگز الیون پنجاب کی جانب سے پرویندر اوانا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔فائنل مےں کلکتہ نائٹ رائےڈر سے مقابلہ ہو گا

مزید :

صفحہ اول -